اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جنوبی افریقہ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق دورے کے دوران 2 ٹیسٹ میچز،3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی اور باقی لاہور میں ہوں گے۔
فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا،جنوبی افریقا سے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز ملک میں معیاری کرکٹ لائے گی، سمیر احمد سید نے کہا کہ فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے،ایک ٹیسٹ میچ لاہور جبکہ دوسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پریس کلب آف پاکستان یوکے کے جنرل انتخابات مکمل، نئی قیادت کا صحافت اور کمیونٹی کی خدمت کا عزم
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2027 کا آغاز 12 اکتوبر سے پاکستان میں ہوگا۔