اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابر اعظم اور رضوان کو جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے غیر موزوں قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ اگر چہ بابر اعظم اور رضوان بہترین کرکٹرز ہیں، لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ان کے فطری انداز سے آگے نکل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بالکل مختلف اپروچ کا تقاضا کرتا ہے، پاکستان کو فی الحال ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو پاور ہٹنگ اور تیز کھیل کے ساتھ میچ کا رخ بدل سکیں۔
مزید پڑھیں: گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر لڑائی 3 جانیں نگل گئی
مکی آرتھر نے موجودہ مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوچ کا ایک پلان ہوتا ہے اور مائیک ہیسن اس حوالے سے بہت واضع ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اور رضوان کو حالیہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان کی جگہ صائم ایوب، فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کو آزمایا جا رہا ہے۔