اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی سپر کپ کے فائنل میں النصر کی جانب سے اپنا 100واں گولاسکور کرلیا ہے، یہ کارنامہ انہوں نے سعودی سپر کپ کے فائنل میں الاھلی کے خلاف انجام دیا، تاہم ان کی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
رونالڈو دنیا کے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے چار مختلف کلبز کے لیے 100 یا اس سے زائد گول کئے ہیں، جس میں ریال میڈرڈ کے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے 145، یووینٹس کے 101 اور النصر کے لیے 100 گول شامل ہیں۔
رونالڈو بین الاقوامی سطح پر بھی سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گول اسکور کئے ہیں۔
واضع رہے کہ رونالڈو نے آٹھ سال کے تعلق کے بعد جارجینا کو ایک ہیرا جڑا انگوٹھی کے ساتھ شادی کی پیشکش کی ہے، جارجینا نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کی تصویر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوئی
مزید پڑھیں: فائنل میں رونالڈو کا النصر شکست کا شکار، پنالٹی ککس پر فیصلہ