پیر,  25  اگست 2025ء
ایشیا کپ کا افتتاح 9 ستمبر اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، بھارت نے 8 بار ٹائٹل اپنے نام کیا

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ جس کا فائنل 28 سمتبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کا افتتاحی میچ ابوظہبی کے میدان میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایشیا کپ کے گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ ایشیا کپ 2025 کا ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ پہلی بار متحدہ عرب امارات میں 1984 میں ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوا تھا۔ جس میں بھارت فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر افتتاحی چیمپئن بنا تھا۔ 1986 میں دوسرے ایڈیشن میں سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اور اس کے بعد سے یہ ٹورنامنٹ ایشیائی کرکٹ کے اہم مقابلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

2023 میں سب سے حالیہ ایڈیشن میں ایک بار پھر 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا گیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی۔ اور اسے صرف 50 رنز پر ڈھیر کر کے 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سری لنکا 6 بار ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ جبکہ پاکستان 2 بار فاتح رہا۔ بنگلہ دیش 3  دفعہ فائنل تک پہنچنے کے باوجود اب تک ٹرافی نہیں جیت سکا۔ جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کی تاریخ کی بدقسمت ٹیموں میں سے ایک ہے۔

مزید خبریں