اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ برسوں میں بھارت کے خلاف مستقل کامیابیاں حاصل نہیں کر سکا ہے، سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے پاس مواقع رہے ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے 2021ء ورلڈ کپ اور 2022 ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بہتر فارم میں ہے لیکن اصل فیصلہ اس دن ہو گا جس دن دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور کون سی ٹیم دباؤ برداشت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے مقابلے میں کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط رکھیں اور حد پار نہ کریں، پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ فضا خاصی گرم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کے شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں، یہ کھیل ہے اور کچھ نہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا