جمعه,  22  اگست 2025ء
ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ، یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

یاسر سلطان نے کوریا میں جاری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں 77.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

جیولن تھرو مقابلے میں یاسر سلطان کی پہلی تھرو اور پانچویں تھرو فاؤل ہوئی، تاہم دوسری تھرو 75.79، تیسری 72.57 اور چوتھی تھرو 72.88 میٹر تک پھینکی، جبکہ اپنی چھٹی اور آخری تھرو میں 77.43 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کیلئے میڈل جیت لیا۔

واضع رہے کہ یاسر سلطان پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور قومی سطح پر دو مرتبہ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں