پیر,  18  اگست 2025ء
افغان حریفوں کو شکست: کنگ آف رنگ پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے ٹائٹل پاکستان کے اسامہ ساجد ملک اور بشری’ اختر کے نام

راولپنڈی(محمد زاہد خان) کنگ آف رنگ پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے ٹائٹل پاکستان کے اسامہ ساجد ملک اور بشری’ اختر کے نام، دونوں پاکستانی فائٹرز نے افغان حریفوں کو شکست دی.  تفصیلات کے مطابق کنگ آف رنگ پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے ٹائٹل پاکستان کے اسامہ ساجد ملک اور بشری’ اختر کے نام، دونوں پاکستانی فائٹرز نے افغان حریفوں کو شکست دی۔کنگ آف رنگ کک باکسنگ فائٹ بشری اختر پاکستان اور منیرہ بختیاری افغانستان کے مابین ہوئی جس میں بشری اختر نے دوسرے ہی راؤنڈ میں افغانستان کی کھلاڑی کو ناک اؤٹ کر کے بیلٹ ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔جبکہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ اسامہ ساجد ملک پاکستان بمقابلہ اسد ﷲ افغانستان کے مابین ہوئی جو کہ اسامہ ساجد ملک نے تیسرے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف کو ناک اؤٹ کر کے بیلٹ ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن ازادی 2025 معرکہ حق کنگ اف رنگ کک باکسنگ اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ ایونٹ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا،اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ سحرش قمر ملک(چیئر پرسن ویمن ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) ازاد کشمیر تھی ان کے ہمراہ قمر اسلم ملک,مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ باسط مسکین،راجہ یاسر محمود پی ایس ٹو،برسٹر دانیال چوہدری ایم این اے NA57،سردار طاہر،سردار نعیم،ملک رئیس اعوان،ملک نوید صادق،ملک عاصم (بہاولپور ایکسپریس)صدر صدام عباسی تھے۔مہمان خصوصی سحرش قمر ملک نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور افیشلز میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی شاندار ایونٹ کرانے پر مبارکباد دی، اس موقع پر چیئرمین ارگنائزنگ کمیٹی شمس توحید عباسی ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر راولپنڈی ،ارگنائزنگ سیکرٹری مدثر بشیر (ٹیم مدثر ہنگارين) ملک محمد ساجد اعوان کا بھی خوبصورت ایونٹ کرانے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

مزید خبریں