منگل,  12  اگست 2025ء
معرکہ حق جشن آزادی تقریبات راشد نسیم نے بھارتی ریکارڈ سمیت 3 عالمی ریکارڈ توڑ دیے

اسلام آباد (محمد زاہد خان) معرکہ حق جشن آزادی تقریبات راشد نسیم نے بھارتی ریکارڈ سمیت 3 عالمی ریکارڈ توڑ دیے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ کے مالک راشد نسیم بھارت کے ان نارایان کے 7 ماربل ٹایئل توڑنے کے ریکارڈ کو 8 ماربل ٹایئل کو اپنی کک سے مار کر توڑا۔ بھارتی مارشل آرٹس ماسٹر 20 سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں اور انٹرنیشنل ٹی وی شو میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں جبکہ راشد نسیم 2 ریکارڈ نن چکو کیٹیگری میں بھی بنانے میں کامیاب رہے پہلے ریکارڈ میں راشد نسیم نے ایک ساتھ 170 نن چکو ٹرائی اینگل اسٹیپ کیے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کم ازکم 160 ٹرایئ اینگل اسٹیپ کا ہدف دیا تھا جسے راشد نسیم نے کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے نن چکو کو گردن کے پیچھے سے کامیابی سے 55 مرتبہ گھمایا جبکہ یہ ریکارڈ ایک منٹ میں 45 مرتبہ گھمانے کا تھا راشد نسیم کا کہنا ہے یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ آفیشل کو منظوری کے لیے بھجوائے جایئں گے راشد نسیم ماشل آرٹس اکیڈمی پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی بن گئ ریکارڈ کی تعداد 160ہو گئ ہے اگر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مزید 3 عالمی ریکارڈ منظور کرلیے تو راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 135 ہو جائے گی راشد نسیم نہ صرف انفرادی طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔ راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے جبکہ انگلینڈ ۔چایئنہ۔اٹلی۔ایران۔مصر۔جرمنی ۔سربیا۔سویٹزرلینڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ چکے راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو اب تک پاکستان کے لیے انٹرنیشنل شوز میں نمایئندگی کر چکے ہیں جس میں اٹلی ۔جرمنی ۔رومانیہ ۔چاینہ ۔کوریا۔سنگاپور۔اسپین شامل ہے

مزید خبریں