منگل,  12  اگست 2025ء
پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف چینگدو ورلڈ گیمز اسنوکر2025 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

قومی اسنوکر کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں برطانوی کیوئسٹ زیک کوسکر کو 0-2 فریمز سے شکست دی۔

محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے فریم میں انہوں نے 31-89 سے فتح حاصل کی۔

سیمی فائنل میں فتح ان کے لئے میڈل یقینی بنا دے گی جبکہ شکست کی صورت میں انہیں برانز میڈل کے لئے میچ کھیلنا ہو گا۔ کل سیمی فائنل میں ان کا بھارت یا چینی کیوئسٹ سے سامنا ہو گا۔

قومی کیوئسٹ محمد آصف اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں، انہوں نے دو گروپ میچز میں فتح کے بعد کواٹر فائنل بھی باآسانی جیت لیا ہے۔

مزید پڑھیں: وہیل چیئر پر آنے تک کرکٹ کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک

مزید خبریں