اتوار,  10  اگست 2025ء
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ڈیف مینز سنگلز کا ٹائٹل واجد علی اور لیڈیز سنگلز کا مریم نے جیت لیا

اسلام آباد (محمد زاہد خان) آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ڈیف مینز سنگلز کا ٹائٹل واجد علی اور لیڈیز سنگلز کا مریم نے جیت لیا تفصیلات کے مطابق لیزر سٹی باولنگ کلب صفا گولڈ ایف سیون اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز ڈیف مینز سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔ ڈیف مینز سنگلز کیٹگریز کے مقابلوں میں؛ واجد علی نے 190 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رانا اعظم خان نے 166 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور عمر فاروق نے 166 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ناصر نے 156 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین سنگلز کیٹگریز کے مقابلوں میں مریم نے 273 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نور نے 222 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور شائستہ نے201 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مہر نور نے 183 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید خبریں