اتوار,  10  اگست 2025ء
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگ اور 359 رنز سے شکست دیدی

بولاوایو(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اننگز اور 359 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

بولاوایو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگ میں 125 رنز پر آئوٹ ہو گئی جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 3 وکٹوں پر 601 رنز پر ڈیکلیئرڈ کرکے 476 کی واضح برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے کی ٹیم نے دوسری اننگ میں بھی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے فولکس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری اننگز میں 37 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 4 شکار کیے تھے۔

اس کے علاوہ کیویز بیٹر ڈیوڈ کانوے نے 153 ، ہینری نکولس 150 اور رچن رویندرا نے شاندار 165 رنز کی اننگ کھیلی۔

مزید پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

مزید خبریں