هفته,  09  اگست 2025ء
پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

تروبا(روشن پاکستان نیوز)  تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 48.5 اوورمیں چوکا لگا کرپورا کرلیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب صائم ایوب 5 رنزبنا کر جیڈن سیلزکا شکار بنے، دوسری وکٹ 63 رنز پرگری، عبداللہ شفیق 29 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے بابر اعظم 47 رنزکی ذمہ دارانہ اننگز کے بعد 118 کے اسکورپرپویلین لوٹے۔

چوتھی وکٹ سلمان آغا کی صورت میں گری جنہوں نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53 رنزبنا کرٹیم کو سنبھالا مگروہ بھی ہدف کے قریب پہنچ کرآؤٹ ہو گئے۔

حسن نوازاورحسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی حسن نواز 63 رنزناقابل شکست بنا کر ٹاپ اسکوررجبکہ حسین طلعت 41 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا آغاز جارحانہ رہا اوپنر ایون لوئیس نے 62 گیندوں پر 60 رنزکی شانداراننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے، کپتان شائے ہوپ نے 55 رنز بنائے، روسٹن چیزنے  53 رنزاسکورکیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں دیگروکٹیں شاداب خان اورحارث رؤف کے حصے میں آئیں۔

مزید خبریں