اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔
پی سی بی نے فخر زمان کے فٹنس مسائل کے باعث بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی پر غور شروع کردیا ہے۔
فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیل سکے بلکہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں بابراعظم کی واپسی متوقع ہے۔ فخر زمان کے مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کی صورت میں بابر ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
بابر اعظم کی واپسی کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا، اگر وہ اچھے کھیل سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات پیدا ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ ؟ بابراعظم کے والد بیٹے کے حق میں بول پڑے