پیر,  04  اگست 2025ء
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز جیت لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کا مجموعی اسکور جب 138 پر پہنچا تو صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب کا ساتھ دینے کے لئے حسن نواز آئے، حسن نواز 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 160 پر پہنچا تو محمد حارث 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 170 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو 190 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیوئل اینڈریو 24، روتھرفورڈ 51، الیک ایتھنزے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے یہ میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

مزید پڑھیں: بھارت-انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی شرٹ پہننے پر شائق کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا، لیکن کیوں؟

پاکستان کی جانب سے حسن علی، محمد نواز، حارث رؤف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں