بدھ,  30 جولائی 2025ء
شہباز مسیح نے راولاکوٹ میراتھن جیت کر روڈن انکلیو کا نام روشن کر دیا

راولاکوٹ/اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں ہونے والی میراتھن ریس میں روڈن انکلیو کے نوجوان اتھلیٹ شہباز مسیح نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، اور روڈن انکلیو کا نام ملک بھر میں روشن کر دیا۔ شہباز مسیح نے اپنی جیت کے بعد محمد راشد (ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے روڈن انکلیو کی بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز مسیح کا کہنا تھا:
“میں نے کئی نیشنل میڈلز جیتے ہیں، مگر راولاکوٹ میراتھن میں روڈن انکلیو کی نمائندگی کرتے ہوئے جو کامیابی حاصل کی، وہ میرے لیے باعث فخر ہے۔ محمد راشد صاحب اور ان کی پوری ٹیم نے مجھے عزت اور محبت دی، اور میں آئندہ بھی بین الاقوامی مقابلوں میں روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے حصہ لوں گا۔”

محمد راشد نے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوانوں کو سپورٹ کرنا روڈن انکلیو کی ترجیح ہے، چاہے ذاتی اخراجات ہی کیوں نہ کرنے پڑیں:
“ہم نہ صرف سپورٹس پروموٹ کر رہے ہیں بلکہ ایسے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔”

روڈن انکلیو کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے بھی شہباز مسیح کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“ہماری سوسائٹی ایسے بے سہارا نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے جن کے پاس سپانسر نہیں ہوتے۔ ہمارا مقصد انہیں اولمپکس تک لے جانا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ راولاکوٹ کی لوکل انتظامیہ نے مناسب رویہ اختیار نہیں کیا، مگر روڈن انکلیو نے ایونٹ کو خراب کرنے کے بجائے 2 لاکھ روپے بطور اسپانسر ڈی سی راولاکوٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے، تاکہ میراتھن کا معیار بلند ہو اور نوجوانوں کو بہتر مواقع میسر آئیں۔

گلف گروپ کے سی ای او شاہزیب نے بھی اس موقع پر اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے شہباز مسیح اور ٹیم کو قیام و طعام کی اعلیٰ سہولیات فراہم کیں۔ اشتیاق کیانی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“شاہزیب بھائی نے ثابت کر دیا کہ اچھے لوگ آج بھی دنیا میں موجود ہیں۔”

آخر میں، تمام رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روڈن انکلیو آئندہ بھی کھیلوں کے ہر میدان میں نوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتا رہے گا، تاکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: روڈن انکلیو کا سسٹو بال کو فروغ دینے کا فیصلہ، پہلی نیشنل چیمپئن شپ مظفرآباد میں کامیابی سے مکمل

مزید خبریں