اتوار,  27 جولائی 2025ء
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)مانچسٹر میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

دوسری اننگز میں بھارت نے 4وکٹوں کے نقصان پر425 رنز بنائے،کپتان شبھ من گل،جدیجا اور واشنگٹن سندر نے سنچریاں سکور کیں۔

شبھ من گل نے 103 رنز بنائے،جدیجا107اورواشنگٹن سندر101رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،قبل ازیں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 699رنز بنائےتھے۔

بین سٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،انگلینڈ کو سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے اوول میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

مزید خبریں