اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، آسٹریلیا کی طرف سے ٹم ڈیو ڈ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز اسکور کئے۔
مزید پڑھیں: قانون کے رکھوالے خود ہی قانون توڑ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی ویڈیو وائرل
آسٹریلوی بیٹر نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، ان سے قبل مارکس اسٹوئنس نے 17 گیندوں پر نصف سنچری کرنے کا ریکارڈ بنا رکھا تھا، اس کے بعد ٹم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری کی، جوش انگلس کا اس سے قبل 43 گیندوں پر سنچری کرنے کا ریکارڈ تھا۔
آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 16.1 اوور میں پورا کر لیا، ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ آسٹریلیا کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں تین صفر کی واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔