جمعرات,  10 جولائی 2025ء
اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل علی نواز کا شاندار کارنامہ، ورلڈ پولیس گیمز 2025 میں سلور میڈل جیت لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل اور باکسر علی نواز نے امریکہ میں ہونے والے عالمی مقابلے “ورلڈ پولیس گیمز 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ اس اعزاز کے ساتھ نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام آباد پولیس کا نام بھی بین الاقوامی سطح پر روشن کر دیا۔

علی نواز کی کامیابی پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے جذبے، محنت اور عزم کو سراہا۔ آئی جی اسلام آباد نے علی نواز کی کامیابی کو نوجوانوں کے لیے ایک مثالی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں اس طرح کی کامیابیاں نہ صرف ادارے کا وقار بڑھاتی ہیں بلکہ ملک کی عالمی سطح پر مثبت نمائندگی بھی کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ پولیس گیمز میں دنیا بھر کی پولیس فورسز کے اہلکار مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں، جہاں مقابلے کا معیار نہایت بلند ہوتا ہے۔ علی نواز کی سلور میڈل جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پولیس اہلکار بھی عالمی معیار کے کھلاڑیوں سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم، ایک ہفتے میں 112 مقدمات درج

مزید خبریں