منگل,  01 جولائی 2025ء
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا نیشنل یوگا ایونٹ راولپنڈی میں منعقد – روڈن انکلیو کا شاندار اقدام

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) – روڈن انکلیو، راولپنڈی کے زیر اہتمام 30 جون 2025 کو پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل یوگا ایونٹ نہایت شاندار اور منظم انداز میں منعقد کیا گیا، جس کے روحِ رواں روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد صاحب تھے۔

اس عظیم الشان ایونٹ میں پورے پاکستان سے یوگا اور ڈوج بال کی مرد و خواتین ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کی تفصیل کچھ یوں رہی:

  • کراچی سے 25 خواتین اور 25 مرد کھلاڑی

  • پشاور سے 30 کھلاڑی

  • سیالکوٹ سے 30 کھلاڑی

  • مردان سے 20 کھلاڑی

  • سرگودھا سے 20 کھلاڑی

  • فیصل آباد سے 15 کھلاڑی، جن میں پاکستان واپڈا کے انٹرنیشنل ڈوج بال پلیئرز بھی شامل تھے

  • لاہور سے ایک بڑا دستہ شریک ہوا، جس کی قیادت معروف یوگا انسٹرکٹر وسیم 23 صاحب نے کی

ایونٹ کے مہمانِ خصوصی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی جناب شاہد اسلام تھے، جنہوں نے اسلام آباد سے 50 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اڈیالہ روڈ پر واقع روڈن انکلیو میں شرکت کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا:

“آج میں یہاں صرف بچوں کی خوشی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آیا ہوں۔ اگر ہم سپورٹس کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے سپانسرز کو عزت دینی ہوگی۔ روڈن انکلیو اور محمد راشد صاحب کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ان کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔”

ایونٹ میں یوگا فیڈریشن پاکستان کے صدر وسیم تھائی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:

“ہم یوگا کو قومی و بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں، اور یہ ایونٹ اس سلسلے کی پہلی بڑی کڑی ہے۔”

محمد اشتیاق کیانی، برانڈ ماسٹر روڈن انکلیو اسپورٹس ونگ نے اپنے خطاب میں کہا:

“ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام صاحب پاکستان کی سپورٹس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی سرپرستی میں کئی کھلاڑی اولمپکس تک پہنچے۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ وہ یہاں تشریف لائے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔”

ایونٹ کے انعقاد میں سید سخاوت علی شاہ کا کردار مرکزی رہا، جنہوں نے یوگا اور ڈوج بال دونوں ایونٹس کو کامیابی سے ممکن بنایا، جسے حاضرین نے “پاکستان کی اسپورٹس تاریخ کا یادگار لمحہ” قرار دیا۔

اس موقع پر روبی واشنگ پاؤڈر کے چیئرمین داؤد احمد نے بھی خصوصی شرکت کی اور اسپانسر کے طور پر منڈیالات CV اسکول کی مکمل ٹیم کو ایونٹ میں شریک کروا کر نوجوان کھلاڑیوں کی عملی معاونت کی۔ ان کی اس کاوش کو تمام شرکاء نے سراہا۔

یہ ایونٹ نہ صرف نوجوانوں کے لیے ایک مثبت سرگرمی تھی بلکہ اس نے پاکستان میں یوگا اور دیگر اسپورٹس کے فروغ کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔

مزید خبریں