روڈن انکلیو میں قومی سطح کا عظیم الشان اسپورٹس ایونٹ، ڈاج بال اور یوگا کے مقابلے 24 اور 25 جون کو ہوں گے

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) — راولپنڈی کے ممتاز رہائشی منصوبے روڈن انکلیو میں 24 اور 25 جون 2025ء کو قومی سطح کا ایک شاندار اسپورٹس ایونٹ منعقد ہو رہا ہے، جس میں ڈاج بال اور یوگا کے مقابلے شامل ہوں گے۔ ایونٹ میں دو سے تین سو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پاکستان بھر سے حصہ لیں گے۔

ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ جناب محمد راشد نے ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ:

“روڈن انکلیو صرف ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں، بلکہ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ ہم نوجوانوں کو نہ صرف ان کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ ایک روشن مستقبل کی ضمانت بھی دیتے ہیں۔”

ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وائس پریزیڈنٹ ڈاج بال فیڈریشن، سید ثقافت علی شاہ نے سائیٹ وزٹ کیا اور انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا:

“یہ ایونٹ نوجوانوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا، اور ہم مستقبل میں مزید بڑے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

یوگا فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل، گرینڈ ماسٹر وسیم تائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایونٹ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی اور بتایا کہ:

“یہ ایونٹ پاکستان میں یوگا کو فروغ دینے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی یوگا ایونٹ بھی منعقد کیا جائے گا، جہاں پاکستانی نوجوانوں کو نمائندگی کا موقع ملے گا۔”

ایونٹ میں شرکت کے لیے کراچی سے آنے والی نیشنل چیمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ مریم ثقافت نے کہا:

“میں اس ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اسمارٹ فون سے ہٹ کر تعلیم اور کھیلوں پر توجہ دیں۔”

ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر، محمد اشتیاق کیانی نے کہا:

“روڈن انکلیو جیسے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو قومی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی آگے آنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ ہم تمام فیڈریشنز کے ساتھ مل کر پاکستان کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔”

آخر میں محمد راشد نے عزم کا اظہار کیا کہ:

“ہم نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کسی بھی مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمارا واحد مقصد ایک روشن، مثبت اور باصلاحیت پاکستان ہے۔”

مزید خبریں