اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گال میں ہونے والے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں مشفیق الرحیم نے پاکستان کے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔
مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کیرئیر کی اپنی 12ویں سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ میں اوپنر کے علاوہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے پاکستان کے یونس خان کا ریکارڈ توڑا، 2015 میں سری لنکا میں میزبان ٹیم کے خلاف یونس خان نے 37 سال اور 216 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔
بنگلہ دیشی بیٹر نے سری لنکا میں 38 سال اور 39 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی، اس طرح انہوں نے یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف ، پوری اننگز میں 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم