اتوار,  15 جون 2025ء
ون ڈے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف ، پوری اننگز میں 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کیلئے نئے قوانین متعارف کرا دیئے۔

نئے قانون کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔ 35 ویں سے 50 ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

آئی سی سی نے کنکشن پروٹوکولز میں بھی تبدیلی کی ہے جس کے مطابق ٹیمیں میچ ریفری کو میچ شروع ہونے سے قبل مخصوص رولز کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل کے نام لکھ کر دیں گی۔

خیال رہے ون ڈے کرکٹ میں میں نئے قوانین کا اطلاق 2 جولائی جبکہ ٹیسٹ میچز میں 17 جون سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: آر سی ایل سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں کوشاں ہے: حنیف بابر

مزید خبریں