اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی بیٹر بن گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

گزشتہ روز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مشکلات میں گھری آسٹریلوی کیلئے اسٹیو اسمتھ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔

اسٹیو اسمتھ میگا فائنل میں بیٹنگ کیلئے آئے تو آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 3 بلےباز 46 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم انہوں نے اپنی اننگز جاری رکھیں اور ٹیم کا اسکور 146 تک پہنچادیا۔

بعدازاں بیو ویبسٹر 72 رنز بناکر ٹیم ٹوٹل 212 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ لارڈز میں کھیلی گئی 10 اننگز میں 59.10 کی اوسط سے 591 رنز بنا چکے ہیں، وارین بارڈسلے 575 رنز اب دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ تاریخی وینیو پر گیری سوبرز نے 571 اور ڈان بریڈمین نے 551 رنز اسکور کیے تھے۔

مزید پڑھیں: آر سی ایل سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں کوشاں ہے: حنیف بابر

اسمتھ انگلش سرزمین پر سب سے زیادہ 18 ففٹی پلس اسکور بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز سر ویوین رچرڈز اور ایلن بورڈر 17،17 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود تھے۔

مزید خبریں