بھارت کے خلاف فتح قوم کی جیت ہے، کامیابی خدا کی عطا ہے: عالمی سنوکر چیمپئن بابر مسیح

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سنوکر کے بین الاقوامی چمپین با ہر سیح کہتے ہیں کہ جیت کے لئے بے حد محنت کی لیکن سرفرازی خدا دیتا ہے، موجودہ حالات میں بھارت سے جیت نے قوم کے وقار کو مزید بلند کر دیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ورلڈ مینارٹیز الائنس کی جانب سے بے سالک کی رہائش گا پر منعقدہ ایک پر یس کا نفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی مقابلوں میں جیت کی خوشی بھی بہت زیادہ تھی لیکن جب پتہ چلا کہ اگلا میچ انڈیا کے ساتھ ہے تو عوام کا جوش و جذ بہ قابل دید تھا، بیچ سے پہلے ہی عوام کی کانز ریسیو ہوئیں کہ آپ کو بھارت سے ہر صورت جیتنا ہے، حالیہ جنگ میں کامیابی سے عوام کی خوشی پہلے ہی عروج پر تھا اس وقت میں یہ بھارت کے خلاف یہ فتحسونے پے سہا گہ تھا۔بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنکج ایڈوانی بہت ہی اچھے کھلاڑی ہیں جو کہ پچیس سے تھیں میڈلز جیت چکے ہیں۔ میچ کے دوران پہلا فریم انہوں نے جیتا لیکن پھر میں نے لگاتا ر چار فریم جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔ گیم میں محنت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اس کامیابی کے حوالے سے بہت محنت کی لیکن یہ سرفرازی خدا نے دی ہے۔اپنی کامیابیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین بار میں ایشین چیمئین بنا، ایک با رورلڈ چیمپین بنا تقریبا چھ سلور، چھ برانزا اور چار گولڈ میڈلز بھی ملے لیکن ان کے انعامات آج تک مجھے نہیں ملے، یہ فیڈ ریشن کی ذمہ داری تھی لیکن نہ تو فیڈ ریشن نے اور نہ ہی گورنمنٹ نے اس پر دھیان دیا ، آفیشل ٹورز کے لئے کسی حد تک فیڈ ریشن سپورٹ کرتی ہے لیکن پرائیویٹ میں بالکل بھی نہیں بلکہ بعض اوقات تو آفیشل ٹورز کے لئے بھی بول دیا جاتا ہے کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہیں آپ خود کر لیں ہم ریٹرن کر دیں گے لیکن ایسا کبھی نہیں ہو ا ہتی کہ کوئی کوچ تک نہیں دیا گیا۔ماضی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بارہ تیرہ سال کی عمر میں سنوکر کھیلنا سٹارٹ کیا ۔ شروع میں فیملی کی سپورٹ بالکل نہیں تھی لیکن جب کامیابی ملنا شروع ہوئی تو فیملی نے بھی بہت سپورٹ کیا ۔ 2013 میں سٹی لیول پر کامیابیاں حاصل ہونا شروع ہوئیں۔اس موقع پر کنویز ورلڈ مینارٹی الائینس جے سالک نے کہا کہ موجودہ حالات میں بابر مسیح کی جیت ملک کے لئے ڈبل ٹریٹ کے مترادف ہے لیکن با پرمسیحجیسے بچے حکومتی سر پرستی نہ ملنے پر احساس کمتری کا شکار ہو رہے ہیں، حکومت ان کو سپورٹ کرے اور میڈیا اس میں اہم کردارا دا کرے۔

مزید خبریں