جمعرات,  05 جون 2025ء
پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی فیز ٹومنصوبے کی منظوری،گرانٹ کے اجراء پر ارشد انصاری اور عظمی بخاری کو دلی مبارکباد

پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن
کی فیز ٹومنصوبے کی منظوری،گرانٹ کے اجراء پر ارشد انصاری اور عظمی بخاری کو دلی مبارکباد

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر،سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان،ایگزیکٹو ممبر لاہورعمران شیخ اور تمام ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کو صحافیوں کے دیرینہ مسئلہ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو پنجاب کابینہ سے منظور کروانے اور زمین کی خریداری کیلۓ گرانٹ کے اجراء پر دلی مبارکباد دی ہے۔صحافیوں کے حقیقی لیڈر ارشد انصاری نے اپنی ٹیم، کلب عہدیداران کے ہمراہ دن رات ایک کر کے کلب ممبران سے کیا گیا وعدہ پورا کیا وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور کی صحافی برادری سے بھرپور وفا کر کے اپنا حق ادا کر دیا

مزید خبریں