ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

سیول(روشن پاکستان نیوز) جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔

قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن گیمنگ کے شوقین افراد اپنی حفاظت کیسے کریں؟ کیسپرسکی ماہرین نے بتا دیا

پاکستان کے محمد یاسرسلطان نے 70.53 میٹر کی پہلی تھرو کی، دوسری 75.39 میٹر جبکہ تیسری تھرو انہوں نے 74.50 میٹر کی۔ پاکستان کے یاسر سلطان ایشئن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہے۔

مزید خبریں