لاہور(روشن پاکستان نیوز) تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 164 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی 5 وکٹیں لیکر نمایاں رہے، شاداب خان نے 2، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور سلمان آغا نے ایک ایک آوٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جاکر علی نے 36 اور تنزید حسن نے 31 رنز بنائے۔
اس سے پہلے پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 56، شاداب نے 48 اور حسن نواز 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے شوریف الاسلام دو جب کہ مہدی حسن، حسن، نتظیم، رشاد اور شمیم ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی فارم میں ہیں، ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، امید ہے کھلاڑی توقعات پر پورے اتریں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی فوج نے استعفیٰ مانگا تو شیخ حسینہ کے آخری الفاظ کیا تھے؟
بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ نئی جگہ پر نئی کرکٹ کھیلیں گے، اگر ٹاس جیت جاتے تو بالنگ ہی کرتے۔
قومی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان آغا، حسن نواز اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث روف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔