اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈ یوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئے پاکستان واپس جائیں گے۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے میڈیا کو پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کی ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا پلان بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کیلئے اتفاق کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹونٹی سیریز، پاک نیوزی لینڈ کا پانچواں میچ آج کھیلا جائیگا