نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ایک بیان کہا کہ 14 سال ہو گئے ہیں جب پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 9 ہزار 230 رنز بنائے۔ اور رنز بنانے کی اوسط 46.8 رہی۔ کوہلی بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان سے آگے سچن ٹنڈولکر (15921)،راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔
36 سالہ کوہلی نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب ایک ماہ بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہونا ہے۔