نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) آئی پی ایل میں 14 سالہ وائیبھو سوریا ونشی نے تیز ترین سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔
کم عمر ترین کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے تیز ترین سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، انہو ں نے نہ صرف کم عمر ترین کھلاڑی بلکہ آئی پی ایل میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
گجرات ٹائٹنز نے راجھستان رائلز کو 210 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں نوجوان کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے 11 چھکے اور 7چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر آئی پی ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔
راجھستان رائلز نے یہ میچ 15.5 اوور میں جیت لیا۔ آئی پی ایل میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس ہے انہوں نے 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
اس سے قبل آئی پی ایل میں کسی بھارتی کھلاڑی کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ یوسف پٹھان کے نام تھا انہوں نے 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، انہوں نے 2010 میں راجھستان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈنز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
آئی پی ایل میں تیز ترین سنچری بنانے والوں میں کرس گیل پہلے نمبر پر ہیں، وائیبھو سوریا ونشی دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ یوسف پٹھان تیسرے نمبر پر ہیں اور ڈیوڈ ملر چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
مزید پڑھیں:پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا