اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک گھنٹہ دہشت گردی ہوتی رہی 8لاکھ فوج میں سے کوئی نہیں آیا ،بھارت نے 10منٹ میں دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگا دیا ،یہ خود دہشت گردی کراتے ہیں اور الزام پاکستان پر لگا دیتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہمیشہ بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن وہاں سے دھمکیاں ملتی رہیں،2016کےورلڈ کپ میں ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ ویزے لگیں گے یا نہیں۔
بھارت کی کبڈی ٹیم آجاتی ہے لیکن کرکٹ ٹیم نہیں آتی،اگر پاکستان کے ساتھ چلنا ہے تو پورے طریقےسے چلو،اسپورٹس ڈپلومیسی ہمیشہ بیسٹ رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں،پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی بجائے انڈر 15، انڈر 19 کے ساتھ کام کرنا پسند کرونگا، کرکٹ بورڈ کے2 سالوں میں متعدد چئیرمین تبدیل ہوئے۔
میں سمجھتا تھا کہ بابر کے بعد رضوان اچھا کپتان ہے ،رضوان نے سائوتھ افریقا سیریز جیتنے کے بعد اختیارات کا کیوں نہیں بتایا،اگر کوئی مسئلہ ہے تو چئیرمین اور کوچز سے بات کرو،میڈیا میں آکر ایسی بات کرنا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 54 خوارج ہلاک
ہماری کرکٹ مشکلات کا شکار ہے،تمام کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے۔