اتوار,  27 اپریل 2025ء
پی ایس ایل 10: ملتان سلطانزکا لاہور قلندرزکو جیت کیلئے 186 رنزکا ہدف

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کےلیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

ملتان سلطانز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ  پر 185 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے 76 اور کامران غلام نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور  ڈیرل مچل نے ایک، ایک  وکٹ لی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا ، جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، سپریم کورٹ

ایونٹ میں اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ملتان سلطان فاتح رہی تھی۔

ٹیبل پر لاہور قلندرز کے5 میچزکے بعد 4 اورملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

مزید خبریں