کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز ہی بنا سکی۔
یہ ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں پہلی جیت ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچز کے بعد ملتان کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور کی جانب سے سکندر رضا 50، سیم بلنگز 43 جب کہ فخر زمان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے تین جب کہ اسامہ میر اور بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
میچ کے آغاز پر ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ افتخار احمد 40 رنز اور عثمان خان 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
لاہور کے رشاد حسین نے دو، سکندر رضا، شاہین اور آصف آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر جرمانہ عائد
ٹاس کے بعد گفتگو میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کوشش کریں گے اچھا اسکور کریں۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی