پیر,  21 اپریل 2025ء
میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی ، کون کرتا تھا ؟ سب بتائوں گا ، راشد لطیف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان کر دیا۔

راشد لطیف نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا شروع کر دی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا ، سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟۔

راشد لطیف نے سب سے پہلے 1994 میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

مزید خبریں