منگل,  15 اپریل 2025ء
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا۔

عثمان طارق کا بولنگ ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔

رولز کے تحت عثمان طارق پی ایس ایل میں تاحال بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں وہ اگر دوبارہ رپورٹ ہوئے تو ان کو بولنگ سے روک دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بابر خان خجک کا جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت اور بلوچستان میں نوجوانوں کی آگاہی کے لئے اقدامات کا اعلان

معطلی کے بعد عثمان طارق کو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلیئرنس درکار ہو گی۔

مزید خبریں