کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔
پی ایس ایل سیزن 10 کا تیسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 234 رنز بنائے۔ جس کے تعاقب میں کراچی کنگز جم کر نہ کھیل سکی۔ کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنز نے 12 رنز بنائے جبکہ ٹم سیفرٹ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پہلی گیند پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
عرافات منہاس بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔
جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے ٹیم کو مشکل وقت میں سہارا دیا۔ اور بہترین پارٹنر شپ کی۔ جیمز ونس نے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ تاہم مزید ایک رن بنا کر جیمز ونس رن آؤٹ ہو گئے۔
جیمز ونس کے آؤٹ ہوتے ہی اگلے اوور میں خوشدل شاہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ وہ عاکف جاوید کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
عرفان خان 5 اور عباس آفریدی 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ عباس آفریدی نے آخری اوور میں چھکا مار کر کراچی کنگز کو فتح دلوائی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 5 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ جبکہ 105 رنز بناکر بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد رضوان نے پی ایس ایل 10 کی پہلی سنچری بنائی۔
محمد رضوان کے ساتھ میدان میں اترنے والے اوپنر شائی ہوپ 8 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 19 اور کامران غلام 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
مائیکل بریسویل نے 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب حسن علی، خوشدل شاہ اور عرفان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر تھوڑی گھاس نظر آرہی ہے۔ اور کراچی میں پہلی بار پچ پر اتنی گھاس دیکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمن کوالیفائرز:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی آج اچھا کھیل پیش کریں۔ اور میچ میں ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے بچوں کے نام کریں گے۔