اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کولن منرو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
جارح مزاج بلے باز نے 42 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آٹھ وکٹوں سے جیتا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 ، ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفرٹ بھی کراچی پہنچ گئے
نصف سنچری بنانے کے بعد انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا، رائلی روسو نے 12 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
اس طرح منرو پی ایس ایل کی تاریخ میں 13 نصف سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔