اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ویمن کوالیفائرز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
آئرلینڈ کی ٹیم 218 رنز کے تعاقب میں 179 پر ڈھیر ہو گئی،فاسٹ بالر ڈیانا بیگ نے 4وکٹیں حاصل کیں،نشرہ سندھو 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
4 وکٹیں اور 2 کیچز پکڑنے پر ڈیانا بیگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں،پاکستان اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔
پاکستانی پلیئنگ الیون:
فاطمہ ثنا کپتان اورسدرہ نوازوکٹ کیپرپلیئنگ الیون کا حصہ ہیں،گل فیروزہ،منیبہ علی،سدرہ اورعالیہ ریاض پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دبئی میں کرکٹ اور ستاروں کا سنگم: گلوبل سیلیبریٹی لیگ (جی سی ایل) کی باقاعدہ لانچنگ
نتالیہ پرویز،رامین شمیم،نشرہ سندھو اورڈیانابیگ پلیئنگ الیون کاحصہ ہیں،کرکٹر سدرہ اقبال بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔