پیر,  07 اپریل 2025ء
چائنہ سے آئے ہوئے ڈیلیگیشن کی پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے عہدیداروں سے ملاقات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) چائنہ سے آئے ہوئے ڈیلیگیشن نے پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے صدر وقاص اور نائب صدر شہزاد جاوید کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اور سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چائنہ سے آئے ہوئے مہمانوں کا ہوٹل پہنچنے پر روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اور برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے شرکاء نے اس شاندار استقبال پر روڈن انکلیو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس استقبال کے ذریعے روڈن انکلیو نے ان کے مہمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ایم راشد نے اس موقع پر کہا کہ “ہماری آج کی ملاقات بہت مفید رہی ہے اور روڈن انکلیو پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ہم بلائنڈ فیڈریشن کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ جہاں بھی انہیں ہماری ضرورت پڑے گی، روڈن انکلیو ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔”

اس موقع پر روڈن انکلیو کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے کہا کہ “پاکستان میں ایک بہت بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اور جہاں بھی بلائنڈ فیڈریشن کو روڈن انکلیو کی ضرورت پڑے گی، ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔”

یہ ملاقات پاکستان بلائنڈ فیڈریشن اور روڈن انکلیو کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جس سے دونوں اداروں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید خبریں