اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کی جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ اردو کمنٹری کے ذریعے پی ایس ایل کو شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی
انہوں نے کہا کہ شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے،یہ قدم لاکھوں شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو کمنٹری کرکٹ شائقین کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے، سب کو بے صبری سے اردو کمنٹری کا انتظار تھا،انہوں نے کہا کہ انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔