اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیوزی نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 293 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، چھ رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری عبداللہ شفیق صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سات کے اسکور پر بابر اعظم بھی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اسکور جب نو رنز پر پہنچا تو امام ابحق بھی تین رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، 31 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا بھی نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
32 کے اسکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری وہ بھی صرف پانچ رنز بنا سکے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 65 کے اسکور پر گری، طیب طاہر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کا مجموعی اسکور 72 پر پہنچا تو پاکستان کی ساتویں وکٹ محمد وسیم کی گری وہ ایک رنز بنا سکے۔ پاکستان کا اسکور جب 93 رنز پر پہنچا تو حارث رئوف سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، کنکشن قانون کے تحت نسیم شاہ حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کے لیے آئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 کے مجموعی اسکور پر گری، عاکف جاوید 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ 174 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی نویں وکٹ گری، فہیم اشرف شاندار 73 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آخری وکٹ 41.2 اوورز میں نسیم شاہ کی گری انہوں نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بنائی، وہ 51 رنز پر آئوٹ ہوئے، اس طرح نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے واضح برتری حاصل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
اس سے قبل ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا سکی۔
کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔ان کی اس اننگ میں سات چھکے اور سات چوکے شامل تھے، نک کیلی 31 رنز بناکر حارث رؤف کی بال پر آؤٹ ہوئے۔
ان کے علاوہ محمد عباس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے دو دو جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔