اتوار,  30 مارچ 2025ء
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹام لیتھم انجری کا شکار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈکے کپتان ٹام لیتھم انجری کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

ٹام لیتھم پریکٹس کے دوران ہاتھ میں فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد کپتانی جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پچھلے میچ کی شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان

رائس ماریو کو بیٹنگ کور کے طور پر شامل کیا گیا جو ڈیبیو کریں گے، کرکٹ میں واپسی کے لئے ٹام لیتھم کو کم از کم ایک ماہ لگے گا، ان کی جگہ ہنری نکولس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں