تہران (روشن پاکستان نیوز) ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ایران کا ازبکستان سے گروپ میچ 2-2 سے برابر رہا، ایران کی فٹ بال ٹیم کا گروپ اے میں 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: پچھلے میچ کی شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان
فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اورمیکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی، ان دنوں مختلف براعظموں میں میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں۔
اگلے سال ہونے والے میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کیلئے ایران کو اُزبکستان کے خلاف صرف میچ ڈرا کرنے کی ضرورت تھی، ایشیا سے جاپان بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
کوالیفائر میچ میں ایک موقع پر اُزبکستان کو 82 ویں منٹ تک دو، ایک کی برتری حاصل تھی لیکن 83 ویں منٹ میں مہدی تریمی نے شاندار گول کرکے ایران کو خسارے سے نکالا۔