اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے،نک کیلی،محمد عباس نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں پہلی بار شامل کئے گئے ہیں۔
عادی اشوک، مائیکل بریسویل اورنیتھن اسمتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں،جیکب ڈفی، ڈیرل مچل ،وِل او رورک اورمارک چیپ مین ٹیم کا حصہ ہونگے۔
مچل ہےاور ول ینگ بھی نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں،نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان ون ڈے سیریزکا آغازہفتے کو نیپئرمیں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائینگے۔پاکستان پہلے ہی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کھا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی