منگل,  25 مارچ 2025ء
پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: چوتھا ٹی ٹوئنٹی ، نیوزی لینڈ اوپنرز کا پاکستان کیخلاف جارحانہ آغاز

نیوزی لینڈ  کے ٹم سائفرٹ نے 22 گیندوں پر 44 ، فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50 اور مائیکل بریس ویل نے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی بیٹنگ اور بائولنگ مکمل فلاپ رہی ، پاکستان کی طرف سے عبدالصمد نے 44 اور عرفان خان نے 26 رنز بنائے، باقی بیٹر ناکام رہے۔

مزید خبریں