منگل,  25 مارچ 2025ء
ہوپ مارکیٹنگ نے روڈن پریمیئر لیگ سیزن تھری کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) روڈن پریمیئر لیگ سیزن تھری کے فائنل میچ میں ہوپ مارکیٹنگ نے فہد ایسوسی ایٹس کو 115 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس ایونٹ میں 20 مختلف ٹیموں نے حصہ لیا تھا جنہوں نے پاکستان بھر سے اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا۔

فائنل میچ کے اختتام پر روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز، ایم راشد اور سید راغب عباس کاظمی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق، اس ایونٹ کا انعقاد ہر رمضان المبارک میں کیا جاتا ہے اور اس میں پورے پاکستان کے ریئل اسٹیٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ہوپ مارکیٹنگ کی ٹیم نے فہد ایسوسی ایٹس کو سخت مقابلے کے بعد فائنل میں شکست دی۔

اس موقع پر ایم راشد نے کہا کہ آئندہ برس اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز روڈن سپورٹس کمپلیکس میں واقع اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے شرکاء اور ملک بھر سے آئے ہوئے ریئل اسٹیٹ کے نمائندگان روڈن انکلیو ڈویلپمنٹ اور ماحول سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اس سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

سید راغب عباس کاظمی نے اس بات پر زور دیا کہ روڈن انکلیو ایک بہترین سوسائٹی ہے جس کا محل وقوع اور ترقیاتی کاموں کی تیزی بے حد متاثر کن ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ سوسائٹی مستقبل میں سب سے زیادہ مقبول اور بہترین سوسائٹی ثابت ہوگی۔

مزید خبریں