اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ، نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 5 اوورز میں 67 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 5 میچزکی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، پاکستان ٹیم آج سیریز برابر کرنے کے لیے زور لگائے گی۔
دوسری جانب کیوی فاسٹ باؤلر میٹ ہینری پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، میٹ ہینری چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار