پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کو لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کاربن بوش کو لیگل نوٹس پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے ایجنٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی، پی سی بی کا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ

کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا جبکہ پی سی بی انتظامیہ نے لیگ سے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا۔

کوربن بوش نے پی ایس ایل کے ساتھ کنٹریکٹ ہونے کے باوجود آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا، آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے لزاڈ ولیمز کی انجری کے بعد کوربن بوش کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

مزید خبریں