منگل,  18 مارچ 2025ء
چیمپئنز ٹرافی میں صرف ایک اسپنر کو کھلانا سب سے بڑی غلطی تھی، انضمام الحق

لاہور( روشن پاکستن نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان صرف آج نہیں بلکہ ایک سال سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا۔ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی غلطی کی کہ ہم نے صرف ایک اسپینر رکھا۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلمی ایسی ٹیم ہے جو ہمیشہ ہر ٹورنامنٹ میں فیورٹ ہوتی ہے۔ پاکستان صرف آج نہیں بلکہ ایک سال سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اکٹھے ہو کر سوچیں کہ پرفارمنس کیوں بہتر نہیں۔ اور میرے خیال سے لڑکوں کو وقت دینا چاہیے۔ مینجمٹ اسٹاف پر اعتماد کرنا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:پی سی بی نے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات کا اعلان کردیا

انضمام الحق نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی غلطی کی کہ ہم نے صرف ایک اسپینر رکھا۔ اور ریسٹ تب دیا جاتا ہے جب ٹیم جیتتی ہے۔ اور ہارنے کے بعد ہم اس حالت میں نہیں کہ سینئر کھلاڑیوں کو ریسٹ دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتانا چاہیے کہ بابر سمیت سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جس برینڈ کی کرکٹ کھیلنی ہے اس کی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ اور اگر 90 کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ 90 کا ایرا کرکٹ کے لحاظ سے بہت بھاری ہے اور 90 کے کھلاڑیوں کو سب جانتے ہیں۔ 

سابق کپتان نے کہا کہ اگر درست سمت میں اقدام نہیں کریں گے تو ہم نیچے سے نیچے جائیں گے۔ اور ہماری کرکٹ 2 سال سے نیچے جا رہی ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ صرف درست سمت میں کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بابر بڑا کھلاڑی ہے اور جس کی کرکٹ زیادہ ہوتی ہے اس پر برا وقت آتا ہے۔ اب بابر کو چاہیے کہ وہ اس برے وقت سے کیسے نکلتا ہے۔ زلمی بابر کو ہمیشہ سپورٹ کرتی آئی ہے اور آگے بھی سپورٹ کرتی رہے گی۔

مزید خبریں