اتوار,  16 مارچ 2025ء
چیمپیئنز ٹرافی میں فتح، بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)چیمپیئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، روہت انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں قیادت کریں گے۔

 مزیدپڑھیںٹی 20 ورلڈ کپ : بولرز کی محنت پر بلے بازوں نے پانی پھیر دیا، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی، روہت شرما کو جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکٹرز کے اعتماد کا ووٹ مل گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہیں یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید خبریں